Live Updates

تحریک انصاف نے نوازشریف کو بھی سینٹ الیکشن کی تحقیقات کامشورہ دیدیا

یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ سینیٹر سراج الحق اس وقت کس کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں،نوازشریف اورسینیٹر سراج الحق کا لہجہ ایک جیسا لگ رہاہے، چوہدری سرور نے مسلم لیگ ن کے ووٹ لیے ہیں تو نوازشریف بھی تحقیقات کریں پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا بیان

پیر 23 اپریل 2018 19:32

تحریک انصاف نے  نوازشریف کو بھی سینٹ الیکشن کی تحقیقات کامشورہ دیدیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے نوازشریف کو بھی سینٹ الیکشن کی تحقیقات کامشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ سینیٹر سراج الحق اس وقت کس کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں،نوازشریف اورسینیٹر سراج الحق کا لہجہ ایک جیسا لگ رہاہے، چوہدری سرور نے مسلم لیگ ن کے ووٹ لیے ہیں تو نوازشریف بھی تحقیقات کریں۔

(جاری ہے)

پیر کو ایک بیان میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے نوازشریف کو بھی سینٹ الیکشن کی تحقیقات کامشورہ دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری سرور نے مسلم لیگ ن کے ووٹ لیے ہیں تو نوازشریف بھی تحقیقات کریں۔مسلم لیگ ن بھی پی ٹی ا ٓ ئی کی طرح اپنے ارکان کی نشاندہی کرکے کارروائی کرے ۔ چوہدری سرور کے ووٹ اوراسے ووٹ دینے والے سب کے سامنے ہیں۔صرف چھپانے اوربے ایمانی کے لئے نوازشریف باتیں کررہے ہیں ۔یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ سینیٹر سراج الحق اس وقت کس کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔نوازشریف اورسینیٹر سراج الحق کا لہجہ ایک جیسا لگ رہاہے۔سینیٹر سراج الحق کس کو بدنام کرناچاہییں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات