Live Updates

خیرپور میں مسلم لیگ( ن) کے ضلعی صدر آصف جیلانی کا پی ٹی آئی میں شمولیت کاا علان کردیا

پی ٹی آئی قیادت کا آصف جیلانی کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم

پیر 23 اپریل 2018 19:36

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2018ء) خیرپور میں مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر آصف جیلانی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کاا علان کردیا، پی ٹی آئی قیادت نے آصف جیلانی کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ضلعی صدرخیرپورآصف جیلانی نے تحریک انصاف کی صوبائی قیادت سے ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرآصف جیلانی نے مسلم لیگ ن کوخیرباد کہہ کرپی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کردیا ہے۔آصف جیلانی تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان پریس کانفرنس میں کریں گے۔پی ٹی آئی کی قیادت نے آصف جیلانی کی پارٹی میں شمولیت کوکا خیرمقدم کیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات