ضلعی و یونین کونسل کے چیئرمین 3ماہ کے لئے معطلی کئے جائیں،غلام علی خان

ماہ رمضان مبارک میں سستے بازاروں کو بھی حکومتی تسلط سے پاک رکھا جائے، عوامی فنڈز استعمال غلط اورسیاسی پوآئنٹ سکورنگ کے لئے کیا جاتا ہے،پاکستان عوامی تحریک کے میڈیا کوآرڈینیٹر

پیر 23 اپریل 2018 19:36

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان،حاجی غفورنے کہا ہے کہ ضلعی و یونین کونسلز چیئرمین انتخابات تک 3ماہ کیلئے معطل کئے جائیں،الیکشن تک کسی بھی سطح پرترقیاتی کام بھی نہیں ہونے چاہییں،نہ ہی فنڈز جاری کئے جائیں، فنڈز کا استعمال بھی نہیں ہونا چاھییے، عوامی فنڈزکا استعمال غلط اورسیاسی پوآئنٹ سکورنگ کے لئے کیا جاتا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز عوامی تحریک کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر نذیر ہزاروی، ملک طاہر جاوید،امجد عباسی،شخ جاوید عالم،راجہ جہانگیر،ملک مظہر ایڈووکیٹ،ثاقب عباسی،الیاس علی شاہ،ملک اویس اور دیگر بھی موجود تھے، انہوںنے کہا کہ رمضان مبارک میں سستے بازاروں کو بھی حکومتی تسلط سے آزاد کرایا جائے،تا کہ غریب عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کسی دباو کے بغیر مل سکیں،انہوںنے حلقہ بندیوں پر بھی تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کے بعد حلقوں کی پوزیشن عوام اور سیاسی جماعتوں کے لئے پیچیدہ بنا دی گئی ہے جس سے ہر جماعت کے امیدوار کو پریشانی کا سامنا ہے،انہوںنے کہا کہ سابقہ پی پی 11موجودہ پی پی 16 پرانی پوزیشن کے مطابق ہی عوام اور امیدوارو دونوں کے لئے موزوں تھا۔