سعودی سیکورٹی فورسز کا بہترین کارکردگی کا مظاہرہ‘جرائم کی شرح میں نمایاںکمی ریکارڈ

پیر 23 اپریل 2018 19:36

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) سعودی عرب کی سیکورٹی فورسز نے جرائم کی شرح کم کرنے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس سے وزرات داخلہ کی سیکورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے فروغ کیلئے کوششوں کی عکاسی ہوتی ہے۔ شہزادہ عبدالعزیز سعود بن نیف کی جانب سے وزارت داخلہ کا عہدہ سنبھالنے کے چند ماہ کے اندر ہی جرائم کی شرح میں خاطر خواہ حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

(جاری ہے)

مختلف سیکورٹی کے محکموں اور وزارت داخلہ کی طرف سے حاصل ہونے والے اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزارت داخلہ سعودی قیادت کے ویژن 2030ء کے حصول کیلئے پرعزم ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک حادثات میں 19.7 فیصد جبکہ شرح اموات میں 19.1 کمی آئی ہے۔ سرحدی سیکورٹی اور منشیات کی روک تھام کے حوالے سے سمگلروں کی گرفتاری کی شرح میں 7.1 فیصد جبکہ سرحدون کی نگرانی اور غیرقانونی طریقے سے تارکین وطن کی روک تھام میں 35.5 فیصد جبکہ منشیات فروشوں کی گرفتاری میں 34.95 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد سلمان نے سلطنت سعودی عرب میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے وزارت داخلہ کی کوششوں پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔