بیلجیم ، عدالت نے پولیس پر فائرنگ کے الزام میںصالح عبدالسلام کو 20سال قید کی سزا سنا دی

پیر 23 اپریل 2018 19:36

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2018ء) بیلجیم کی عدالت نے پولیس پر فائرنگ کے الزام میںمراکشی نژاد فرانسیسی شہری صالح عبدالسلامکو 20سال قید کی سزا سنا دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابقپیرس حملوں میں مبینہ طور پر ملوث صالح عبدالسلام کو بیلجیم کی پولیس پر فائرنگ کے الزام میں بیس سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بیلجیم کی ایک عدالت نے اس مراکشی نژاد فرانسیسی شہری کو دہشت گردانہ سوچ کے تحت اقدام قتل میں قصووار قرار دے دیا ہے۔

نومبر 2015 کے پیرس حملوں میں ملوث اس اٹھائیس سالہ ملزم کے خلاف یہ پہلا عدالتی فیصلہ ہے۔ اس واقعے کے کئی ماہ بعد مارچ 2016 میں اس مفرور ملزم کو برسلز کے ایک نواحی علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس موقع پر عبدالسلام کی فائرنگ سے کئی پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :