بھارت، سیکیورٹی آپریشن میںفورسز کے 2ڈویژنل کمانڈر اور 16باغی ہلاک

پیر 23 اپریل 2018 19:42

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2018ء) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 16مشتبہ مائو نواز باغیوں کو ہلاک کر دیا گیا جب کہ آپریشن میں فورسز کے 2ڈویژنل کمانڈر بھی ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ودربھ علاقے میں گڑھ چرولی ضلع میں سیکیورٹی فورس نی16مشتبہ مائو نواز باغیوں کو مرگڑھ تحصیل کے تڑگائوں پولیس اسٹیشن کے قریب جھڑپ میں ہلاک کردیا۔

ناگپور سے موصولہ اطلاع کے مطابق اعلیٰ پولیس افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ سی 60کمانڈویونٹ کو جنوبی گڈ چرولی ہیڈ کوارٹرز سے روانہ کردیا گیا۔ کارروائی کے دوران ڈی آئی جی نکسل رینج ایکشن شندے نے بتایا کہ 2ڈویڑنل کمانڈر شینو اور سائی نا تھ نکسلیوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے۔ نکسلیوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدہوا۔

متعلقہ عنوان :