شمالی کوریا،ٹریفک حادثہ،چینی سیاحوں سمیت 36افراد ہلاک ہو گئے

بس میں 32 چینی سیاح اور 4 شمالی کوریائی باشندے سوار تھے، حادثے کی تحقیقات

پیر 23 اپریل 2018 19:42

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2018ء) شمالی کوریا میں ٹریفک حادثے میں چینی سیاحوں سمیت 36افراد ہلاک ہو گئے، بس میں 32 چینی سیاح اور 4 شمالی کوریائی باشندے سوار تھے، حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا میں ایک ٹریفک حادثے کے دوران 36 افراد ہلاک ہو گئے جن میں چینی سیاح بھی شامل تھے۔ شمالی کوریا میں ایک ٹریفک حادثے کے دوران 36 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ شمالی ہوانگ حائے میں پیش آیا۔ چینی محکمہ خارجہ کے مطابق اس بس میں 32 چینی سیاح اور 4 شمالی کوریائی باشندے سوار تھے جو کہ ہلاک ہوئے۔زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے جبکہ حادثے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :