الیکشن کمیشن نے ملتان ، لودھراں اور اوکاڑہ کی ابتدائی حلقہ بندیوں کا فیصلہ سنا دیا

پیر اپریل 20:00

الیکشن کمیشن نے ملتان ، لودھراں اور اوکاڑہ کی ابتدائی حلقہ بندیوں کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ضلع راجن پور ، مظفر گڑھ ، لیہ اور ڈیرہ غازی خان کی ابتدائی حلقہ بندیوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ مقررکی گئی تمام اپیلوں کوسنا گیا۔

(جاری ہے)

ضلع ملتان ، لودھراں اور اوکاڑہ کی اپیلوں کا فیصلہ سنا دیا گیا ۔ضلع ساہیوال او ر خانیوال کی اپیلوں کافیصلہ (آج) 24اپریل 2018ء کو سنایا جائیگا جبکہ ضلع لاہور کی اپیلوں کا فیصلہ 25 اپریل 2018ء کو سنایا جائیگا۔ضلع جیک آباد، کشمور، لاڑکانہ ، قمر شہدداد کوٹ ، گھوٹکی اور سکھر کی اپیلوں کی سماعت 24اپریل 2018ء کو کی جائے گی۔