صفدر آباد‘ماموں کی دعوت ولیمہ میں شرکت کیلئے آئی ہوئی سات سالہ بچی کار تلے آکر جاں بحق

پیر 23 اپریل 2018 20:00

صفدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) ماموں کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے لئے آئی ہوئی سات سالہ بچی کار تلے آکر جاں بحق ہو گئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ بتی چوک شیخوپورہ کے رہائشی اعظم کی سات سالہ بچی تانیہ، شیخو پورہ سے اپنے ماموں ناصر کی شا دی میں شرکت کے لئے فاروق آباد کے محلہ صدیقی حیدری آئی ہوئی تھی، گذشتہ روز تھانہ صدر فاروق آباد کے قریب شادی ہال میں دعوت ولیمہ تھی،وہ کھیلتے ہوئے شادی ہال سے باہر نکلی تو ایک کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گئی، اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔

بچی کی نعش دیکھتے ہی وہاں کہرام مچ گیا،خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ بن گیا۔پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ورثاء نے واقعہ کو اتفاقیہ حادثہ قرار دیکر کسی قسم کی قانونی کاروائی کروانے سے انکار کر دیا۔