نیب کا سابق وزیربلوچستان صادق عمرانی کے خلاف کلرک ایسوسی ایشن بلوچستان کی متنازعہ 5ایکڑ زمین کوڑیوں کے دام خریدنے کا نوٹس،ڈی جی نیب بلوچستان کو انکوائری کا حکم دیدیا

پیر اپریل 20:05

نیب کا سابق وزیربلوچستان صادق عمرانی کے خلاف کلرک ایسوسی ایشن بلوچستان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) قومی احتساب بیورو(نیب)کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے سابق وزیربلوچستان صادق عمرانی کے خلاف کلرک ایسوسی ایشن بلوچستان کی متنازعہ 5ایکڑ زمین کوڑیوں کے دام خریدنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب بلوچستان کو انکوائری کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب نے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب خیبرپختونخوا یاور حسین بنگش کے خلاف مبینہ بدعنوانی کی شکایت پر انکوائری کا حکم دیا ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ بدعنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے، نیب قوم کی بدعنوانی کے خاتمے کیلئے توقعات پر نہ صرف بلاتفریق احتساب پر عمل کرتے ہوئے پورا اتررہا ہے بلکہ مستقبل میں بھی ہماری سنجیدہ کاوشیں جاری رہیں گی تا کہ ملک کو بدعنوانی کی لعنت سے پاک کیا جا سکے۔