ہم اوپر سے حکم کی بات کرتے ہیں تو اشارہ بنی گالا ہوتا ہے، میں نے سراج الحق کو کہا کہ بلوچستان کو سپورٹ کرنا ہو گا،

ڈپٹی چیئرمین کیلئے بھی بلوچستان کے امیدوار کو سپورٹ کرنا چاہتا تھا، وفاقی حکومت بجلی لے رہی ہے لیکن پیسے نہیں دے رہی، 2013میں صوبے کی سڑکیں اور انفراسٹرکچر تباہ تھا، میرے دور میں 70میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے، ہم نے اڑھائی ہزار میگاواٹ کے بجلی پراجیکٹس کا کام شروع کیا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا پریس کانفرنس سے خطاب

پیر اپریل 20:05

ہم اوپر سے حکم کی بات کرتے ہیں تو اشارہ بنی گالا ہوتا ہے، میں نے سراج ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم اوپر سے حکم کی بات کرتے ہیں تو اشارہ بنی گالا ہوتا ہے، میں نے سراج الحق کو کہا کہ بلوچستان کو سپورٹ کرنا ہو گا، ڈپٹی چیئرمین کیلئے بھی بلوچستان کے امیدوار کو سپورٹ کرنا چاہتا تھا، وفاقی حکومت بجلی لے رہی ہے لیکن پیسے نہیں دے رہی۔ پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ 2013میں صوبے کی سڑکیں اور انفراسٹرکچر تباہ تھا، میرے دور میں 70میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے، ہم نے اڑھائی ہزار میگاواٹ کے بجلی پراجیکٹس کا کام شروع کیا، پراجیکٹ مکمل ہونے میں سات آٹھ سال لگ جاتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ چینی کمپنیوں کے ساتھ بھی 610میگاواٹ بجلی کے معاہدے ہوئے، ہماری سستی بجلی کو نیشنل گرڈ میں شامل نہیں کیا جا رہا، کوئلے سے بجلی پیدا کرنا ماحول کیلئے نقصان دہ ہے، دنیا میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے کارخانے بند ہورہے ہیں، پانی کے ذریعے سستی بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

پرویز خٹک نے کہا کہ ایف ڈبلیو او کے ساتھ 506میگاواٹ بجلی پیداوار کا معاہدہ کیا، میں نے سراج الحق کو کہا کہ بلوچستان کو سپورٹ کرنا ہو گا، مجھے اللہ تعالیٰ ہی آرڈر دے سکتا ہے، ہم اوپر سے حکم کی بات کرتے ہیں تو اشارہ بنی گالا ہوتا ہے، ڈپٹی چیئرمین کیلئے بھی بلوچستان کے امیدوار کو سپورٹ کرنا چاہتا تھا، سی پیک کے بعد ملک میں متوقع سرمایہ کاری کے حساب سے اب بھی بجلی کی پیداوار کم ہے، وفاقی حکومت بجلی لے رہی ہے لیکن پیسے نہیں دے رہی، تین سال سے کہہ رہا ہوں ہمارے ساتھ معاہدہ کرو۔

وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ بلوچستان کو آگے کرنے کی تجویز میں نے دی تھی۔