پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا دورہ

ایران،اعلیٰ حکام اور افواج کے سربراہان سے ملاقات کریں گے

پیر اپریل 20:05

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا دورہ
تہران /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی ایران پہنچ گئے جہاں وہ اعلیٰ ایرانی حکام اور افواج کے سربراہان سے ملاقات کریں گے، وہ بحر ہند بحری سمپوزیم رکن ملکوں کی بحری افواج کے سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی ایران پہنچے۔ نیوی چیف اعلیٰ ایرانی حکام اور افواج کے سربراہان سے ملاقات کریں گے۔ ایڈمرل ظفر محمود بحرہند بحری سمپوزیم رکن ملکوں کی بحری افواج کے سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :