نکاراگوا ،حکومت مخالف پرتشدد احتجاج میں 30 افراد ہلاک، مختلف علاقوں میں لوٹ مار کا سلسلہ جاری

پیر 23 اپریل 2018 20:11

نکاراگواسٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2018ء) لاطینی امریکی ملکنکاراگوا میں حکومت مخالف جاری پرتشدد احتجاج میںاب تک 30 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، مظاہروں کی آڑ میں مختلف علاقوں میں لوٹ مار کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نکاراگوا میں حکومت مخالف پرتشدد مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران اب تک 30 افراد ہلاک ہو چکے ہیں. وسطی لاطینی امریکی ملک نکاراگوا میں گزشتہ ہفتے پینشن اصلاحات کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ان مظاہروں کے دوران پرتشدد واقعات کے نتیجے میں اب تک 30 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ مظاہروں کی آڑ میں مختلف علاقوں میں لوٹ مار کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :