جرمنی میں سامیت دشمنی کی بڑی وقجہ مسلم مہاجرین ہیں، انجیلا میرکل

برلن حکومت یہودیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر ے گی، جرمن چانسلر

پیر اپریل 20:11

برعلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے ملک میں بڑھتی ہوئی سامیت دشمنی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم ممالک کے مہاجرین سے جرمنی میں سامیت دشمنی بڑھی ہے،برلن حکومت جرمنی میں یہودیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر ے گی۔غیرت ملکی میڈیا کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے ملک میں بڑھتی ہوئی سامیت دشمنی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

میرکل نے کہا کہ ملک میں سامیت مخالف واقعات بڑھنے کی ایک وجہ عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے مہاجرین کی جرمنی میں تعداد میں اضافہ بھی ہے۔ میرکل نے ایک اسرائیلی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ مہاجرین کے بحران سے قبل بھی جرمنی میں ایسے واقعات رونما ہوتے تھے۔ تاہم اس موقع پر انہوں نے یقین دلایا کہ برلن حکومت جرمنی میں یہودیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر ے گی۔

متعلقہ عنوان :