ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کوہاٹ میں ڈویژنل آفسز کمپلیکس،ڈیفنس کالونی پارک ،

کے ڈی اے میں پارکس کی بحالی و خوبصورتی منصوبوںکا افتتاح کردیا

پیر 23 اپریل 2018 20:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2018ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر شہزاد بنگش نے کوہاٹ میں حکومت خیبرپختونخوا کی ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز اپ لفٹ اینڈ بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے تحت مکمل کردہ ڈویژنل آفسز کمپلیکس،ڈیفنس کالونی پارک اور کوہاٹ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں میل اور فی میل اینڈ چلڈرن پارکس کی بحالی او رخوبصورتی منصوبوںکا باقاعدہ افتتاح کردیا ۔

اس موقع پر چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ ضیاء اللہ بنگش ایم پی اے ،ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ اور متعلقہ محکموں کے حکام ان کے ہمراہ تھے۔ڈویژنل آفسز کمپلیکس کی تزئین وآرائش پر 1کروڑ روپے ،ڈیفنس پارک پر50لاکھ روپے جبکہ میل و فی میل پارکس کی بحالی و خوبصورتی پر62لاکھ روپے لاگت آئی ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے جنگل خیل اور بونا شریف قدرتی چشمہ جات کی بحالی و خوبصورتی اور پرانا لاری اڈہ اور نیو بس سٹینڈزکی بحالی پراجیکٹس کا بھی دورہ کیا اور ان پر کام کی رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں مزید بہتراور مفید بنانے کے لئے قابل عمل تجاویز دیں۔واضح رہے کہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز اپ لفٹ اینڈ بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے تحت کوہاٹ میں 1ارب روپے سے زیادہ خرچ کئے جارہے ہیں۔

ڈاکٹر شہزاد بنگش نے اس موقع پر ڈبلیو ایس ایس سی کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ کوہاٹ شہر کی صفائی پر خصوصی توجہ دیں، کوڑاکرکٹ کو بروقت ٹھکانے لگائیں اور عوامی سطح پر صفائی کا آگہی مہم چلائیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے مذکورہ پراجیکٹ کے تحت مکمل کردہ منصوبوں کے کام کے معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کی کوششوں کو سراہا اور انہیںزبردست خراج تحسین پیش کیا اورہدایت کی کہ اپ لفٹ اینڈ بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے لئے مختص اربوں روپے کی خطیر رقم کا بہترسے بہتر استعمال کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :