سماجی بہبود اور عوام کی ترقی کے لیے حکومت نے جو پروگرام شروع کیے ہیں، شکیل اقبال

پیر اپریل 20:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) ضلعی آفیسر محکمہ سماجی بہبود شکیل اقبال نے کہا کہ سماجی بہبود اور عوام کی ترقی کے لیے حکومت نے جو پروگرام شروع کئے ہیں، ان کا بنیادی مقصد معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ اور معذورافراد کی بحالی ہے، جس کیلئے متعد د ترقیاتی سکیم شروع کیے گئے ہیں، جس کے تحت مقامی ضروریات اورمشکلات کے حل سمیت مثبت سماجی اور نفسیاتی تبدیلیاں لا نا ہے تاکہ یکساں سماجی اور اقتصادی ترقی کے بل بوتے پر غربت کے خاتمے کو یقینی بنایا جاسکے ۔

وہ پیر کو اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سماجی بہبود کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت رضاکارانہ کوششوں کو آگے بڑ ھائیں اور انسانی و مادی وسائل کی بہتر استعمال کو یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

تاکہ ترقیاتی عمل میں حکومت کی کوششوں میں ہاتھ بٹایا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اندھے ، بہرے اور جسمانی طور پر معذور بچوں کوبھی خصوصی تعلیم دے رہے ہیںاور رضاکار انہ سماجی بہبود ی ایجنسیوں کی پیشہ وارانہ رہنمائی اور مالی تعاون کرکے ان کی کارکردگی کو مستحکم کرنے ، ان کی کوششوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ این جی اوز ، امداددینے والوں اور متعلقہ حکومتی محکموں کے درمیان رابطہ کاکام کرتے ہیں۔

انہوںنے کہا۔ کہ ضلع مالاکنڈ میں وہ اندھے اور بہرے بچوں کا ایک سکول چلارہے ہیں۔ جس میں 39 اندھے طلباء کو روزمرہ زندگی گزارنے کے طریقے ، ابتدائی تعلیم اور اشاروں کی زبان سمجھائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 23 ذہنی معذور بچوں کو بھی معذور افراد کے سکول میں تربیت دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر 180 غریب خواتین کو سات فنی سکولوں میں سلائی ، کڑھائی اور دوسرے متعلقہ فنون کی تربیت دی جارہی ہے۔

تاکہ وہ مستقبل میںاپنے لئے باوقار روزگار چلا سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اب تک 9728 معذور افراد اور 63 فعال سماجی بہبود کی ایجنسیاں رجسٹر ڈ کی ہیں۔ جبکہ 60 سال سے زائد شہریوں کی رجسڑیشن جاری ہے۔ تاکہ وہ حکومت کی جانب سے بزرگ شہری کا رڈ حاصل کرسکیں ۔ اس بارے میں بہت جلد حکومت کو رپورٹ ارسال کی جائے گی۔ تاکہ اس پر مزید کاروائی کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :