عوامی مسائل کے حل کیلئے انتظامیہ بلا امتیاز کار روائی کر ے گی ،ا ے سی شبقدر اکرام شاہ مہمند ایجنسی

پیر اپریل 20:12

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) اے سی شبقدر اکرام شاہ نے کہا کہ عوام کو معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے ہر قسم جدوجہد جاری رکھیں گے،مسائل کے حل کیلئے انتظامیہ بلا امتیاز کار روائی کریگی۔

(جاری ہے)

پیر کو انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مہمند ایجنسی سمیت شبقدر کے عوام کی سہولت کیلئے بازار سے بلا امتیاز تجاوزات کا خاتمہ کر دیا ہے جس سے نہ صرف عوام بلکہ سکول کے بچوں، معذوروں اور ایمرجنسی مریضوں کو سہولت ملے گی۔

منفی پروپیگنڈا کرنے والے عناصر بے جا الزامات کے بجائے عوامی مسائل کے حل کیلئے انتظامیہ کے ساتھ تعائون کریں۔ اس طرح بازار اور ملحقہ دیہاتوں میں غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کریں گے۔ اور انتظامیہ انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھ سے نمٹے گی۔

متعلقہ عنوان :