وزیر مملکت رانا محمد افضل خان سے پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، انڈسٹری کو درپیش مسائل پر بات چیت

پیر 23 اپریل 2018 20:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان سے پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد نے چیئرمین عبدالوحید کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد نے وزیر مملکت کے ساتھ بناستی گھی مینوفیکچررز کو درپیش ٹیکس سے متعلق مسائل پر بات چیت کی۔

(جاری ہے)

وفد نے وزیر مملکت کو یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے گھی ملز کو جلد ادائیگیوں میں تعاون فراہم کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ اس مسئلہ کے حل سے صنعت کی مالی مشکلات دور کرنے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر وزیر مملکت کو خوردنی تیل و گھی کے معیار میں بہتری کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیر مملکت رانا محمد افضل نے وفد کو ان کے مسائل کے حل میں مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :