سعودی دارالحکومت ریاض خوفناک ترین طوفان کی زد میں، سعودی حکومت نے ہنگامی حکم جاری کردیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 23 اپریل 2018 19:59

سعودی دارالحکومت ریاض خوفناک ترین طوفان کی زد میں، سعودی حکومت نے ہنگامی ..
ریاض(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 23اپریل 2018ء) :سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض کو ریت کے شدید طوفان نے اپنی لپیٹ میں لے لیا،نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض کو ریت کے شدید طوفان نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔مقامی میڈیا کے مطابق آج کا طوفان 17 اپریل سے بھی زیادہ شدید تھا۔طوفان کے بعد نظام زندگی بری طرح معطل ہو کر رہ گیا ہے جبکہ شہری بھی گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کر رہے ہیں جبکہ متعلقہ اداروں کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔