پشاور، آفتاب احمد خان شیرپاؤکی کابل ووٹررجسٹریشن سنٹر پر حملہ میں 58افراد کی ہلاکت کی مذمت

پیر 23 اپریل 2018 20:17

پشاور، آفتاب احمد خان شیرپاؤکی کابل ووٹررجسٹریشن سنٹر پر حملہ میں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤنے کابل ووٹررجسٹریشن سنٹر پر حملہ میں 58افراد کی ہلاکت کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مزمت کی ہے اور افغان حکومت اور عوام کے ساتھ اس مشکل گھڑی میں ہمدردی و یکجہتی کا مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ بے گناہ انسانی جانوں سے کھیلنا انتہائی گھنائونا فعل ہے اوراس واقعہ کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے۔اپنے ایک بیان میںآفتاب شیرپائو نے حملہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ پر پورا خطہ افسردہ ہے اور ان کی تمام تر ہمدردیاں غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔