ہنگو میں ڈپٹی کمشنر کے زیر قیادت گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2سے سٹیشن چوک تک داخلہ مہم کے حوالے سے واک

پیر 23 اپریل 2018 20:17

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) ہنگو میں ڈپٹی کمشنر کے زیر قیادت گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2سے سٹیشن چوک تک داخلہ مہم کے حوالے سے واک واک میں ضلع ناظم ہنگو مفتی عبید اللہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عطاء المنعم اے سی یوسف کریم ڈی ای او اقبال بنگش ڈپٹی ڈی ای او حمید اللہ جان اساتذہ سکول کے بچوں اور مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اسٹیشن چوک میں داخلہ مہم واک سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہ فہد اور ضلع ناظم مفتی عبید اللہ نے کہاکہ اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ سکولوں میں داخل کروائیں انہوںنے کہاکہ جو بچے سکولوں سے رہ گئے ہیں گلی کوچوں اور دکانوںمیں مزدوریاں کر رہے ہیں ان کو اگاہی مہم کے تحت سکولوں میں داخل کروائیں اس مہم میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائی گی انہوںنے کہاکہ تعلیمی یافتہ انسان سے ہی تعلیمی یافتہ معاشرہ بن سکتاہے جس سے معاشرے میں خوشحالی اور ترقی دور دوراہ ہوتا ہے عالم اور جاہل برابر نہیں علم کے بغیر ترقی اور امن ممکن نہیں اس لئے تمام والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں پر تعلیم ضرور حاصل کریں

متعلقہ عنوان :