کراچی،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈیمالیشن اسکواڈ نے مختلف غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی ،منہدم وسربمہر کر دیں

پیر 23 اپریل 2018 20:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل آغامقصودعباس کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے مختلف غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیںمنہدم وسربمہرکردیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن ٹیم نے لیاقت آباد ٹائون میں پلاٹ نمبر8/A،بلاک 2پرپانچویں منزل کی پارٹیشن دیواروں اور آرسی سی چھت ،پلاٹ نمبر 365،بلاک 6،لیاقت آبادکی چوتھی منزل پرپینٹ ہائوس ، پلاٹ نمبر10/12،سب بلاک 4-B،ناظم آبادپردوسری منزل کی لازمی کھلی جگہ پرآرسی سی چھت وکالمزکومنہدم اورپلاٹ نمبرDV-1645،گلبہارپرتیسری منزل کے آرسی سی کالمز،دیواروں اور 2دکانوں کومنہدم جبکہ ایک دکان کوسربمہرکردیاگیا ۔

علاوہ ازیں نارتھ ناظم آباد ٹائون میں پلاٹ نمبر B-243،بلاک -"آئی" پردوسری منزل کی پارٹیشن دیواروں اور پہلی منزل کے سامنے کے حصے کی تعمیرات ،پلاٹ نمبر A-557،بلاک "آئی "پردوسری منزل کی آرسی سی چھت اورپارٹیشن دیواروں اورپلاٹ نمبرA-202 ،بلاک "آئی "،پرگرائونڈ+ پہلی منزل کی آرسی سی چھت،کالمزاور پارٹیشن دیواروں جبکہ پلاٹ نمبر A-288،بلاک "جی"،پردوسری منزل کی پارٹیشن دیواروں اور آرسی سی کالمزکومنہدم کردیاگیامزیدبراںگڈاپ ٹائون میں پلاٹ نمبر SB-4،سیکٹر4-A،سرجانی ٹائون پرغیرقانونی شادی لان کی آرسی سی چھت اورپارٹیشن دیواروں کومنہدم کردیاگیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ بالاانہدامی کاروائیاں متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ بلڈنگ ڈائریکٹرزاورڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئی جبکہ اس دوران امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کیلئے ان کے ہمراہ ایس بی سی اے پولیس فورس بھی وہاں موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :