مریم نواز کے تابڑ توڑ حملوں نے کام کر دکھایا، چیف جسٹس نے بڑا حکم جاری کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 23 اپریل 2018 20:05

مریم نواز کے تابڑ توڑ حملوں نے کام کر دکھایا، چیف جسٹس نے بڑا حکم جاری ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 23اپریل 2018ء) :مریم نواز کی سنی گئی، چیف جسٹس نے بڑا حکم جاری کر دیا۔سیکیورٹی واپس لینے کے بعد مریم نواز کے بیانات نے چیف جسٹس کو متاثر کر ہی دیا۔چیف جسٹس نے نواز شریف کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل چیف جسٹس نے تمام مقتدر شخصیات سے اضافی سیکیورٹی والپس لینے کا حکم جاری کیا تھا جس کی زد میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف بھی آئے تھے جس کے بعد ان سے اضافی سیکیورٹی واپس لے لی گئی تھی۔

(جاری ہے)

جس کے بعد مسلم لیگ ن بالخصوص مریم نواز نے اس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر کچھ ہوا تو اسکے ذمہ دار چیف جسٹس ہوں گے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشتگردی ختم کرنے والے وزیر اعظم کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی واپس لینے کے بعد مریم نواز کے بیانات نے چیف جسٹس کو متاثر کر ہی دیا۔چیف جسٹس نے نواز شریف کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم کر دیا۔چیف جسٹس نے حکم جاری کیا کہ نواز شریف کو سابق وزیر اعظم کی سیکیورٹی فراہم کی جائے۔انکا مزید کہنا تھا کہ جن جن کو سیکیورٹی چاہیے انکو قانون کے مطابق سیکیورٹی فراہم کی جائے۔