کراچی میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ مستقل حل ہوگیا ہے پانی کا مسئلہ بھی مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے، خواجہ اظہار الحسن

پیر 23 اپریل 2018 20:31

کراچی میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ مستقل حل ہوگیا ہے پانی کا مسئلہ بھی مستقل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ امید ہے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ مستقل حل ہوگیا ہے پانی کا مسئلہ بھی مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے حکومت بتائے علمائے اکرام سے سیکورٹی کیوں واپس لی گئی ہے وہ پیر کو سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کررہے تھے خواجہ اظہار کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی عجیب منطق ہے بجلی زیادہ استعمال کرنے پر یا تو مہنگی کردی جاتی ہے یا پھر لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے دنیا بھر میں زیادہ استعمال پر یونٹ سستے ملتے ہیں یہاں اسکے برعکس صورتحال ہے بجلی چوری کا بہانہ بنا کر ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے گورنر ہاؤس میں بھی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے کیا وہ بھی چور ہیں عوام کو اس عزاب سے نجات دلائی جائے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے زیر صدارت اجلاس میں شہر میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کیا گیاہے امید ہے یہ مستقل بنیادوں پر حل ہوا ہو ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بجلی کے مسئلے پر ن لیگ پیپلزپارٹی کے خلاف اور پیپلزپارٹی ن لیگ کے خلاف احتجاج کرتی رہی ہے ملک میں کوئی تیسرا آپشن ہو اور کسی تیسری جماعت کا وزیراعظم بنے تو شاید یہ گھمبیر مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوجائے۔

(جاری ہے)

خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ علمائے اکرام سے سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے عدالت عظمی نے کہا کہ اگر کسی کی جان کو خطرہ ہو تو سیکورٹی واپس نہ لی جائے مگر حکومت نے تمام علمائے اکرام سے سیکورٹی واپس لے لی ، ایسا کیوں ہی علمائے اکرام کو فوری سیکورٹی فراہم کی جائے۔