نصرت سحر عباسی کی محکمہ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن میں من پسند اور سفارشی انسپکٹرز کی بھرتیوں سے متعلق ایک تحریک التواء رائے شماری کے بعد رد کردی گئی

پیر 23 اپریل 2018 20:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیر کو مسلم لیگ فنکشنل کی خاتون رکن نصرت سحر عباسی کی محکمہ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن میں من پسند اور سفارشی انسپکٹرز کی بھرتیوں سے متعلق ایک تحریک التواء ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے ایوان سے رائے شماری کے بعد رد کردی گئی جس پر اپوزیشن کے ارکان نے ایوان میں شدید احتجاج کیا جس پر اجلاس کی کارروائی روک کر دس منٹ کے لئے ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

ایوان کی کارروائی کے دوران جب محرک نے اپنی تحریک پیش کی تو سینئر وزیر پارلیمانی امور نثار احمد کھورو نے یہ کہتے ہوئے اس کی مخالفت کی کہ تحریک کے ساتھ کوئی ثبوت پیش نہیں کئے گئے۔شہلا رضا نے نصرت سحر عباسی کی تحریک التواء ایوان میں رائے شماری کے لئے پیش کی تو ایوان نے اسے زیر بحث نہ لانے کے حق میں فیصلہ دیا جس پر ان کی تحریک التوا رد کردی گئی۔اپوزیشن اراکین نے اس پر شدید احتجاج اورشور شرابہ کیا جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے ایوان کی کارروائی دس منٹ کے لئے ملتوی کردی۔