کوہاٹ کے نئے ڈی آئی جی محمد اعجاز کوپولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی

پیر 23 اپریل 2018 20:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) کوہاٹ کے نئے ڈی آئی جی محمد اعجاز خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ریجنل پولیس آفس کوہاٹ آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیااور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے موصوف کو سلامی پیش کی۔اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت بھی انکے ہمراہ موجود تھے ۔حالیہ ایام میں صوبے کے اعلیٰ پولیس افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کی صورت میں تبدیل ہونیوالے سینئیر پولیس آفیسر محمد اعجاز خان نے کوہاٹ میں ریجنل پولیس آفیسر کی حیثیت سے اپنی نئی ذمہ داریوں کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے ۔

سوموار کے روز اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے موقع پر کوہاٹ کے نئے ڈی آئی جی محمد اعجاز خان کے اعزاز میں پروقار تقریب ریجن پولیس آفس میں منعقد کی گئی جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے موصوف کو سلامی پیش کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت نے نئے ڈی آئی جی کیساتھ ضلع کوہاٹ کے انتظامی اور تفتیشی پولیس افسران کا تعارف کرایا۔

نو تعینات ڈی آئی جی کوہاٹ محمد اعجاز خان نے قبل ازیں کئی اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دئیے ہیںوہ ڈپٹی کمانڈنٹ فرنٹئیرریزرو پولیس خیبر پختونخوا اور ڈی پی او سوات بھی رہے ہیں۔موصوف ایک ایماندار اور پولیس کے امور کا باریک بینی سے مشاہدہ کرنیوالے آفیسر ہیں۔اپنی انتہائی ماہرانہ صلاحیتوں، قابلیت اور بہترین پیشہ ورانہ پولیسنگ کی بنا پر پولیس فورس میں انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے بلکہ پولیس کے قابل ترین افسران میں ان کا شمار کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :