وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دورہ کراچی سے سیاسی مخالفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن

شہباز شریف کی جانب سے آئینہ دکھانے پر پیپلزپارٹی کے رہنما برا مان گئے ہیںانہوں نے شہر قائد کے حقیقی مسائل کی نشاندہی کی ہے، نورخان اخوندزادہ

پیر 23 اپریل 2018 20:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹری نورخان اخوندزادہ نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدرشہباز شریف کی جانب سے آئینہ دکھانے پر پیپلزپارٹی کے رہنما برا مان گئے ہیں ۔انہوں نے مسلم لیگ(ن) نے شہر قائد کے حقیقی مسائل کی نشاندہی کی ہے ۔انہوںنے کراچی کو اس کا کھویا ہوا مقام دلانے کا جو وعدہ کیا ہے وہ آئند ہ عام انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرکے پورا کریں گے ۔

اگر عوام کراچی کی ترقی چاہتے ہیں تو مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں۔پیر کو جاری بیان میںانہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دورہ کراچی سے سیاسی مخالفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔صدر مسلم لیگ (ن) نے کراچی کے حوالے سے اپنی ترجیحات متعین کرلی ہیں اور اب پنجاب کی طرح کراچی کو بھی ایک مرتبہ پھر عروس البلاد بنایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ بلاول ہاؤس اور بنی گالہ ہم نواہ ہیں ۔

عوام دونوں کے دھوکے میں نہیں آئیں گے ۔میاں شہباز شریف کو کراچی کا دکھ ہے اور وہ قائد اعظم محمد علی جناح کے شہر کی ترقی چاہتے ہیں جو پیپلزپارٹی کو ایک آنکھ نہیں بہارہی ہے ۔شہباز شریف کی جانب سے آئینہ دکھانے پر پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا واویلا سمجھ سے بالاتر ہے ۔انہوںنے کہا کہ اگر کراچی کے عوام کراچی کی ترقی چاہتے ہیں تو مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں۔

اگلے انتخابات میں موقع ملا تو شہباز شریف اپنے وعدے کے مطابق کراچی کو نیویارک بنادیں گے، کراچی میں ایک نہیں متعدد میٹرو لائن بنائیں گے، کراچی کا کچرا 6 ماہ میں ختم کردینگے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف جب میں کراچی آتے ہیں تو پیپلز پارٹی اور کے پی کے جاتے ہیں توتو پی ٹی آئی ناراض ہوتی ہے، جو فنڈز ان دونوں صوبوں کے لیے مختص کیا گیا تھا وہ حکمرانوں کی جیب میں چلا گیا ہے ، وقت آگیا ہے کہ لوٹا ہوا پیسہ نکال کر کراچی شہر کی ترقی پر لگایا جائے ۔