کے ڈی اے کے تمام ملازمین اپنی حاضری یقینی بنائیں، ڈی جی اے ڈی اے

غیر حاضر افسران و ملازمین کی تنخواہ کی ادائیگی کا عمل روک دیا جائے گا اور ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی، سیمع الدین صدیقی

پیر 23 اپریل 2018 20:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے کہا ہے کہ ادارہ ترقیات کراچی اور اس کے ماتحت محکموں/ ڈائریکٹوریٹس کے جملہ معاملات بہتر طریقے سے چلانے اور کے ڈی اے کی اسکیموں اور ٹائون شپس کے الاٹیز/ مالکان اور مکینوں خاص طور پر کراچی کے عوام کو درکار سہولیات مہیا کرنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ ادارے کے تمام افسران، ماتحت عملہ، انجینئرنگ اور فیلڈ اسٹاف اپنے دفاتر، فیلڈ ورک اور جملہ ذمہ داریوں پر باقاعدگی کے ساتھ اپنی حاضری یقینی بنائیں جبکہ غیر حاضر افسران و ملازمین کی تنخواہ کی ادائیگی کا عمل روک دیا جائے اور ایسے افسران و ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اسی تناظر میں ڈی جی کے ڈی اے کی خصوصی ہدایت پر کے ڈی اے ممبر ایڈمنسٹریشن غلام عباس ڈیتھو کی سربراہی میں افسران و ملازمین کی فزیکل ویری فکیشن کا عمل شروع کیا گیا۔

(جاری ہے)

ابتدائی مرحلے میں مستقل افسران و ملازمین کی فزیکل ویری فکیشن مکمل کی گئی جس کے بعد کنٹریکٹ ملازمین کی فزیکل ویری فکیشن کا عمل مکمل کیا گیا۔ فزیکل ویری فکیشن کے عمل کا مقصد کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف کے ڈی اے ایمپلائز رولز کے تحت کارروائی یقینی بنانا ہے جبکہ مستقبل بنیادوں پر خدمات دینے والے افسران و ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی بروقت یقینی بنائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :