دریاخان ، کالا پتھر پلا کر لڑکی کو قتل کرنے پر تین افراد کے خلاف مقدمہ درج

پیر 23 اپریل 2018 20:38

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) کالا پتھر پلا کر لڑکی کو قتل کرنے پر تین افراد کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیالڑکی کو کالا پتھر پلانے والے نوجوان نے بھی کالا پتھر پی لیا تھاتفصیلات کے مطابق سونا سکنہ چاہ برڑہ نے تھانہ صدر پولیس میں درخواست دی کہ اس کی چودہ سالہ بیٹی ثمینہ بی بی کو عبدالجبار ذرانی نے دو نامعلوم اشخاص کے ہمراہ گھر میں اکیلی پا کر کالا پتھرپلایا جبکہ عبدالجبار نے بھی کالا پتھر پی لیا کالا پتھر پینے سے میری بیٹی کی حالت غیر ہو گئی جس کو ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا بعد ازاں تشویش ناک حالت پر ڈی ایچ کیو ریفر کر دیا گیا جہاں وہ جان کی بازی ہار گئی تھانہ صدرپولیس نے درخواست پر کاروئی کرتے ہوئے مذکورہ افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے کالا پتھر پینے والے ملزم عبدالجبار کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے

متعلقہ عنوان :