دریاخان ، طالب علم کو اغواء کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج ،مغوی طالب علم کو قتل کرکے نہر میں پھنکے جانے کے خدشہ پر تھل کنال میں تلاش شروع

پیر 23 اپریل 2018 20:38

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) دسویں جماعت کے طالب علم کو اغواء کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا مبینہ طورپر ورثاء مغوی طالب علم کو قتل کرکے نہر میں پھنکے جانے کے خدشہ پر تھل کنال میں تلاش شروع کررکھی ہے تفصیلات کے مطابق چک نمبر 11کے رہائشی ربنواز نے تھانہ صدر پولیس کو درخواست دی کہ اس کے دسویں جماعت کے طالب علم بیٹے محمد فیصل کو دو افراد زبردستی گھسیٹ کر موٹر سائیکل پر اغواء کرکے لے گئے ہیں پولیس نے اغواء کا مقدمہ درج کرلیا گزشتہ روز پولیس کو نہرکنارے سے جوتے اور ٹوٹی ہوئی چھری ملی تھی مغوی طالب علم کے ورثاء نے پولیس کو ملنے والے جوتوں کی شناخت کی تھی کہ یہ مغوی محمد فیصل کے ہیں مبینہ طور پر طالب علم کے قتل کرنے کے خدشہ پر ورثاء اور پولیس تھل کنال میں مغوی کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں پولیس نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ نہر کنارے سے ملنے والے جوتے مغوی طالب علم کے ہیں 04-18/--284

متعلقہ عنوان :