کراچی،پاکستان مسلم لیگ ق سندھ کے جنرل سیکریٹری نے اپنی ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی

پیر 23 اپریل 2018 20:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ ق سندھ کے جنرل سیکریٹری نے اپنی ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی، مسلم لیگ ق کے 30 رکنی وفد نے گورنر ہاؤس کراچی میں صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف سے ملاقات کی ، وفد کی قیادت مسلم لیگ ق سندھ کے جنرل سیکریٹری مطیع الرحمن کررہے تھے ، اس موقع پر مسلم لیگ ق کے وفد نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا جس پر میاں شہباز شریف نے ان کی شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت بن چکی ہے ن لیگ کی حکومت بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالا ہے ہمارا قدم عوام کی فلاح اور انہیں ریلیف کی فراہمی کے لیے اٹھ رہا ہے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم ملکر سندھ اور کراچی کو بہتر بنائیں گے ، اس موقع پر ق لیگ کے وفد نے میاں شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا وفد کا کہناتھا شہباز شریف نے پنجاب کے عوام ترقی اور خوشحالی کے لیے انتھک محنت کی ہے شہباز شریف کا ترقیاتی ویژن بے مثال ہے ہم اس سے متاثر ہیں اس لیے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے ۔

#