سجاول اور قریبی علاقوں میں شدید گرمی کی لہرجاری ، درجہ حرارت اکتالیس سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

پیر 23 اپریل 2018 20:41

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) سجاول اور قریبی علاقوں میں شدید گرمی کی لہرجاری ہے ، درجہ حرارت اکتالیس سینٹی گریڈ تک پہنچ گیاہے جبکہ بجلی بحران کی وجہ سے صورتحال مزید پریشان کن ہے اور گھروں میں خواتین اور بوڑھے ،کمزور مریض افراد متاثرہیں علاقے میں لولگنے ،ہیٹ اسٹروک سے ایک درجن سے زائد افراد کی حالت خراب ہونے سے قریبی اسپتالوں میں لایاگیاہے ، سرکاری اسپتالوں میں ایسے مریضوں کے لئے کسی قسم کا وارڈ نہیں بنایاگیاہے ،محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ ہفتے گرمی کی شدت پینتالیس ڈگری تک درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ظاہرکیاگیاہے ، دوسری جانب شہرکے واٹرسپلائی تالابوں میں موجودپانی کی صفائی نہ ہونے اور گرمی کی شدت سے نگلیریاکے جراثیم پیداہونے کا خدشہ زور پکڑگیاہے ،

متعلقہ عنوان :