سجاول، مین روڈ پرٹھیلوں اور تجاوزات کی شکایات پر اے ڈی سی ون کاشہرکے اندرمین روڈ کادورہ

،تجاوزات قائم کرنے والوں کو فوری طورپر قبضے خالی کرنے کی ہدایت

پیر 23 اپریل 2018 20:41

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) سجاول میں شہرکے مین روڈ پرٹھیلوں اور تجاوزات کی شکایات پر اے ڈی سی ون نے مختیارکار، اینٹی انکروچمنٹ اور ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ شہرکے اندرمین روڈ کادورہ کرکے جائزہ لیاٹھیلوں اور تجاوزات قائم کرنے والوں کو فوری طورپر قبضے خالی کرنے کی ہدایت کی جس پر قبضہ داروں نے رضاکارانہ طورپر کچھ دیرکے لئے قبضے خالی کئے بعدازاں انتطامیہ کے جانے بعد دوبارہ پتھارے اور ٹھیلے روڈ پر کھڑے کردیے، شہرمیں مستقل آپریشن اور نگرانی نہ ہونے کی وجہ سے صورتحال خراب ہے دن کے اوقات میں ٹریفک جام ہوجاتاہے اور ٹھیلے والوں اور دکانداروں کے جھگڑے بھی معمول بن گئے ہیں دوسری جانب اینٹی انکروچمنٹ اہلکار پولیس نماوردی میں ٹھیلے والوں سے مفت اشیاء لیتے ہوئے پائے گئے ہیں جس کی وجہ سے شہرمیں تجاوزات کی بھرمارہے ،

متعلقہ عنوان :