چنیوٹ :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی زیر صدارت اجلاس

ضلع بھر کے ڈی ایس پیز صاحبان ، ایس ایچ اوز، محرران اور فرنٹ ڈیسک عملہ نے شرکت کی زیر تفتیش سنگین مقدمات کا تفصیلاً جائزہ لیا گیا ، کارکردگی بابت گرفتاری مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران چیک کی گئی اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا

پیر 23 اپریل 2018 20:41

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا طاہر رحمن خان کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ میٹنگ میں ضلع بھر کے ڈی ایس پیز صاحبان ، ایس ایچ اوز، محرران اور فرنٹ ڈیسک عملہ نے شرکت کی ۔ دوران میٹنگ زیر تفتیش سنگین مقدمات کا تفصیلاً جائزہ لیا گیا اور کارکردگی بابت گرفتاری مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران چیک کی گئی اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ بھوآنہ اور ایس ایچ او تھانہ سٹی کو شوکا ز نوٹس جاری کیے گئے ۔ رواں ماہ قتل، ڈکیتی ، رابری سمیت مختلف مقدمات میںمطلوب 101 مجرمان اشتہاری گرفتار ہوئے جن میں 23 مجرمان اشتہاری کیٹیگری A اور 78 اشتہاری کیٹیگری B کے شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

دوران میٹنگ ڈی پی او نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ زیر تفتیش سنگین مقدمات کو جلد از جلد حقائق کی روشنی پر یکسوء کریں اور تمام ذرائع استعمال کر کے سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں اور منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لائی جائے ۔

تھانہ کی سطح پر ٹھیکری پہرہ کے نظام کو فعال کریں اور مصالحتی کمیٹیوں کو فعال بنایا جائے اور لوگوں کے چھوٹے چھوٹے مسائل ان کمیٹیوں کے ذریعے حل کروائے جائیں۔ غفلت لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والوں کیخلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔