سید عطاء المومن شاہ بخاری کی رحلت قومی سانحہ ہے، انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان

پیر 23 اپریل 2018 20:41

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) سید عطاء المومن شاہ بخاری کی رحلت قومی سانحہ ہے،سید بخاری اتحاد و یکجہتی کا استعارہ تھے،آپ کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں پر نہیں کیا جا سکے گا- امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے خانوادہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ان خیالات کا اظہارانٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے مرکزی نائب امیر مولانا قا ری شبیر احمد عثمانی نے کیا ،انہوں نے کہا کہ امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے فرزند ارجمند سید عطاء المومن شاہ بخاری کی رحلت قومی سانحہ ہے اور کہا کہ آپ اتحاد و یکجہتی کا استعارہ تھے پوری عمر جہد مسلسل میں گزاری خاص طور پر عمر کے آخری حصے میں اہلسنت و الجماعت علماء دیوبند کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے لیے علالت کے باوجود جو کردار ادا کیا وہ آب زر سے لکھنے کے قابل ہی-سید عطاء المومن شاہ بخاری کی باہمی اتحاد و یکجہتی کی فکر کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے انہوں نے خانوادہ امیر شریعت سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :