چنیوٹ :ڈسٹرکٹ پریس کلب میں ڈمپرز مافیا اور فیصل آباد روڑ ون وے نہ کرنے کے خلاف احتجاج

پیر اپریل 20:43

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ پریس کلب میں ڈمپرز مافیا اور فیصل آباد روڑ ون وے نہ کرنے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔۔احتجاج میں صدر ضلعی تاجران حاجی محمد جمیل فخری۔ میاں انور۔ مہر شاہد و دیگر ممبران۔ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک فضل حسین کالرو ایڈووکیٹ۔جنرل سیکرٹری چوہدری قیصر شہزاد ایڈووکیٹ و دیگر وکلائ, جماعت اسلامی کے چوہدری محمد اسلام۔

سید نورالحسن شاہ,کسان بورڈ کے ذوالفقار شاہ۔صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ حاجی بشیر حسین چمن و جنرل سیکرٹری شاہد یعقوب چوہدری۔ اللہ رکھا چوہدری کے علاوہ دیگر صحافیوں سمیت دیگر سماجی تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت۔ شرکاء نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کب تک چنیوٹ والے اپنے پیاروں کے لاشے اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

خونی ڈمپروں اور خونی روڑ نے کتنی ماووں کے بیٹے کتنی بہنوں کے بھائی کتنے گھروں کی سہاگنوں کو بیوہ کر دیا ہے۔

حکومتی نمائندوں نے صرف اپنے مفادات حاصل کرنے کے لیے عوامی کاموں سے منہ موڑ لیا اب وہ الیکشن میں کس منہ سے ووٹ مانگیں گی. انتظامیہ اور سیاسی قیادت ناکام ہوچکی یا پھر ڈمپر مافیا کے سامنے بیبس ہیں. مقررین نے کہا کہ ڈمپرز غیر قانونی ہیں جن کو حکومتی اداروں کی جانب سے کوئی فٹنس سرٹیفکیٹ جاری نہیں ہوئی. پھر کیا وجہ ہے کہ انکے خلاف کاروائی نہیں کی جاتی. سالانہ 800افراد فیصل آباد تا سرگودھا روڈ پر ان ڈمپروں کا شکار ہو جاتے ہیں لیکن مقتدر قوتوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی. مقررین نے کہا کہ اگر ان سیاستدانوں، یا انتظامیہ کے بچے ان ڈمپروں کا شکار ہوں تو وہ کیا محسوس کریں گی یہ لوگ جو مر رہے ہیں کیا انسان نہیں ہیں کتنے بچے یتیم اور کتنی بچیاں بیوہ ہوگئیں اور کتنے گھر اجڑ گئے لیکن پھر بھی تمام کام التواء کا شکار ہیں. مقررین نے کہا کہ اگر ایک ہفتے کے اندر اندر یہ معاملات حل نہ کیے گئے تو احتجاج کو وسعت دی جائے گی