چیف جسٹس کے حکم پر سوات میں بھی عطائی ڈاکٹروں اور غیر قانونی کلنکس کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا --"نیم حکیم خطرہ

جان"کے نام سے گرینڈ اپریشن شروع ، ضلع بھر56سے زائد کلینکس کا معائنہ ،33غیر قانونی کلنکس سیلڈ ،35000تک جرمانہ وصول ،اپریشن جاری

پیر 23 اپریل 2018 20:43

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) چیف جسٹس کے حکم پر سوات میں بھی عطائی ڈاکٹروں اور غیر قانونی کلنکس کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا --"نیم حکیم خطرہ جان"کے نام سے گرینڈ اپریشن شروع ،اب تک ضلع بھر56سے زائد کلینکس کا معائنہ ،33غیر قانونی کلنکس سیلڈ ،35000تک جرمانہ وصول ،اپریشن جاری رہیگا ،ڈی سی سوات شاہد محمودتفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے حکم پر ضلعی انتظامیہ نے ڈی سی سوات شاہد محمود کے خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹروں اور غیر قانونی کلنکس کے خلاف "نیم حکیم خطرہ جان "کے نام سے گرینڈ اپریشن شروع کردیا ہے جس میں اب تک کے اطلاعات کے مطابق 56سے زائد کلینکس کا معائنہ کیا جاچکا ہے جس میں 33کلنکس کو سیلڈ کردیا گیا ہے اور 35000تک جرمانہ وصول کیا جاچکا ہے زرائع کے مطابق تحصیل بابوزئی میں 5کلینکس کا معائنہ کیا گیا جن میں سے 2کو سیلڈ کردیا گیا جبکہ تین سے مجموعی طورپر 35000ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا اسی طرح تحصل خوازہ خیلہ میں 6کلنکس کو چیک کیا گیا جن میں 2،تحصیل مٹہ ں4کا معائنہ اور 4سیلڈ ،کبل میں 14کا معائنہ اور 14سیلڈ ،بریکوٹ میں 5کا معائنہ اور 2سیلڈ ،بحرین میں 7کا معائنہ اور 1سیلڈ اور چارباغ میں 15کا معائنہ اور 8کلنکس کو سیلڈ کردیا گیا اپریشن کے پہلے روز مجموعی طوپر 56کلینکس کا معائنہ کیا گیا جبکہ 33کو سیلڈ اور مجموعی طورپر35000روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا ڈی سی سوات کے مطابق سوات میں عطائی ڈاکٹروںکے خلاف یہ اپریشن جاری رہیگا اور کسی کوبھی انسانی جانوںسے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے زرائع کے مطابق مالکان کے خلا ف مقدمات اور قانونی کاروائی کے لئے مراسلے متعلقہ تھانوںکو آرسال کردی گئی ہے ۔