مولانافضل الرحمن کی سیاسی بصیرت سے ایم ایم اے کو فعال بناکر اسلام دشمن سازشوں کاخاتمہ کیاگیاہے،مولانامحمد انور سومرو

پیر 23 اپریل 2018 20:43

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) جمیعت علمائے اسلام سجاول کا عمومی اجلاس زیرصدارت مولاناظہیراحمد سنگریار کے ہوگذرا جس میںکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانامحمد انور سومرونے کہاکہ جمیعت علمائے اسلام اس وقت سیاسی طورپر فعال کردار ادا کررہی ہے اور آئندہ الیکشن میں ملکی سیاست میں مزید بہترنتائج سامنے آئیں گے ، انہوں نے کہاکہ جے یوآئی سربراہ مولانافضل الرحمن کی سیاسی بصیرت سے ایم ایم اے کو فعال بناکر اسلام دشمن سازشوں کاخاتمہ کیاگیاہے جس سے بہتر نتائج سامنے آئیں گے، سندہ میں بھی ایم ایم اے دیگرسیاسی اتحادوں سے مل کر زیادہ سے زیادہ سیٹوں کے ساتھ سندہ اسمبلی میں موجودہوگی اور سندہ کی حکومت سازی میں اپناکرداراداکریگی، انہوں نے کہاکہ جمیعت علمائے اسلام دیگرصوبوں اور وفاق میں بھی ایم ایم اے اوردیگرسیاسی اتحادوں سے مل کرکامیابی کی حکمت عملی پرعمل پیراہے ،آئندہ الیکشن میں کارکن اپنی بھرپورجدوجہدکرکے کتاب کے نشان کو کامیاب کریں ،اجلاس سے حافظ محمود راجہ اور دیگرنے بھی خطاب کیا، سجاول: سجاول کے قریب بدین بائی پاس پر تیزرفتارٹرک نے موٹرسائیکل رکشاکو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں ایک شخص نذیرکونجڑو فوت ہوگیاجبکہ بشیرکونجڑو شدید زخمی ہوگیا، جبکہ گذشتہ روز سجاول کے قریب جاکھرااسٹاپ پر پی ٹی سی ایل کی پک اپ کو نامعلوم گاڑی ٹکرمارکرفرار ہوگئی ،گاڑی میں سوار دوملازمین شدید زخمی ہوگئے جن میں سے انجنیئر قادر خشک جناح اسپتال کراچی میں فوت ہوگیاجبکہ دوسراسیکورٹی گارڈ علی ببر اسپتال میں زیرعلاج ہے ،سجاول اور گردونواح میں روزانہ حادثات کے زخمیوں کو سجاول اسپتال منتقل کیاجاتاہے تاہم علاج اور سہولیات نہ ہونے پر انہیں فوری طورپر کراچی علاج کے لئے روانہ کیاجارہاہے اور زخمیوں کی بڑی تعداد دوران منتقلی انتقال کرجاتی ہے ادھرتعلقہ اسپتال سجاول میں ایمرجنسی ادویات کی قلت ہے اور ایکسرے بھی کئی ہفتوں سے بند کردیاگیاہے ،