خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف مضامین کے لئے 5 مئی سے 12 جون2018 تک قابلیت ٹیسٹ کے شیڈول کااعلان کردیا

پیر 23 اپریل 2018 20:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف مضامین کے لئے 5 مئی سے 12 جون2018 تک قابلیت ٹیسٹ کے شیڈول کااعلان کردیا۔ مذکورہ ٹیسٹ 5 مئی سے 12 مئی 2018 تک شام کے اوقات 2 بجے اور14 مئی سے 12 جون تک صبح کے اوقات 10 بجے خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے ہال ’’اے‘‘ اور ’’بی ‘‘ اور ذوالفقار علی بھٹو پوسٹ گریجویٹ پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ دوران پور نزدنادرن بائی پاس پشاور میںمنعقد کئے جائینگے۔

امتحانی ہا ل وررول نمبر ز کی تفصیلات خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk پرااپ لو ڈ کئے جائینگے ۔تمام امیدواران کو امتحان / ٹیسٹ کے انعقاد سے پہلے اپنے رول نمبرز سلپس امتحانی ہال کے ساتھ ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کسی بھی امیدوار کو انفرادی طور پر داخلہ لیٹر/ رول نمبر سلپ جاری نہیں کئے جائینگے۔

اگر کسی امیدوار کو اپنے امتحان / ٹیسٹ سے متعلق معلومات ویب سائٹ ،ایس ایم ایس اورای میل کے ذریعے فراہم نہ کی گئی ہو یاموصول نہ ہو تو وہ امتحان/ ٹیسٹ کے انعقادسے پہلے کمپیوٹر سیکشن سے درج ذیل نمبرات پر 9213563,091-9212976,091-9214131,9212897,9213750 (ایکسٹینشن نمبر1082 ) 091-9212688 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ امتحانی ہال میں موبائل فون یادوسری الیکٹرانک آلات لے جانا اوراستعمال کرنا سختی سے ممنوع ہے۔ اگر کوئی امیدوار مذکورہ آلات کے ساتھ پکڑا گیا تو اسکے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔ کسی بھی حالت میں امتحانی ہال کی تبدیلی کی اجازت نہیں ہوگی۔اس امر کااعلان ڈائریکٹرامتحانات خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کیاگیا۔