بینک آف خیبرکے بورڈ آف ڈائریکٹرزنے بینک کی کارکردگی کوتسلی بخش قرار دیدیا

پیر 23 اپریل 2018 20:43

بینک آف خیبرکے بورڈ آف ڈائریکٹرزنے بینک کی کارکردگی کوتسلی بخش قرار ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) بینک آف خیبرکے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 31مارچ 2018ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے اکائونٹس کی منظوری دیتے ہوئے بینک کی کارکردگی کو حوصلہ افزاء قرار دیا ہے اور بینک نے اس سال 689ملین فری ٹیکس منافع حاصل کیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 25فیصد زیادہ ہے ۔ بینک آف خیبر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہزاد بنگش کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں بینک آف خیبر کے قائمقام منیجنگ ڈائریکٹر محمد شہباز جمیل ،سیکرٹری خزانہ خیبرپختونخوا شکیل قادر،بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران مقصود اسماعیل،جاوید اختر،اسد محمد اقبال ،راشد علی خان اور شہریار احمد نے شرکت کی ۔

بینک آف خیبر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 31مارچ تک ختم ہونے والی سہ ماہی کے نتائج کو حوصلہ افزاء قرار دیا کہ بینک نے مشکل حالات کے باوجود گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال 689ملین روپے کا فری ٹیکس منافع حاصل کیا جو گزشتہ سال 551ملین تھا ۔

(جاری ہے)

اسی طرح یہ اضافہ 25فیصد بنتا ہے ۔ٹیکس کے بعد بینک آف خیبر کا منافع 448ملین روپے رہا ہے جو 2017ء کے مقابلے میں 16فیصد زیادہ ہے۔

2017ء کے مقابلے میں ایڈوانسز 87ہزار673سے بڑھ کر 1لاکھ 1ہزار783ملین روپے ہو گئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 16فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ڈیپازٹس میں کچھ کمی کے باوجود بینک کے کل اثاثے 221591ملین ہیں ۔بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ان اکائونٹس کی منظوری دیدی ۔اجلاس سے خطاب میں بینک آف خیبر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہزاد بنگش نے کہا کہ بینک کا عملہ بینک کے منافع میں اضافے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے اور بینک پر صارفین کا جو اعتماد ہے اس اعتماد کو برقرار رکھا جائے ۔عوام کا اعتماد بینک کا اثاثہ ہے کیونکہ بینک آف خیبر صوبے کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں بھر پور کردار ادا کر رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :