فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کاٹلنگ کے مختلف بازاروں کا دورہ

پیر اپریل 20:43

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء)خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی مردان کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان محسود کی قیادت میں کاٹلنگ کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور مقامی مارکیٹوںمیں اشیائے خوراک کے معیار اور صفائی کی صورتحال کی جانچ پڑتال کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر متعدد دوکانوں میں زائدالمیعاد اشیاء پائی گئی جن کو موقع پر ہی تلف کردیا گیا جبکہ بعض اشیاء کے نمونے قبضے میں لے لیے گئے ۔

فوڈ اتھارٹی کے حکام نے دوکانداروں کو وارننگ نوٹس جاری کیے اور تنبیہ کی کہ اتھارٹی جلد دوبارہ علاقے کا دورہ کرے گی اور بہتری نہ لانے والے افراد پر بھاری جرمانوں کے ساتھ مزید قانونی کاروائی بھی کی جائے گی ۔اس موقع پر علاقے کے لوگوں نے اتھارٹی کے حکام کی کوششوں کو سراہا اور اپنے جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔