جے یوآئی کی جانب سے این ای27کی حلقہ بندی میںردوبدل کیخلاف عدالت سے رجوع کرینگے،عاصمہ عالمگیر

پیر اپریل 20:48

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) سابق مشیربرائے وزیراعظم اورپاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنماعاصمہ عالمگیرنے کہاہے کہ جمعیت علمائے اسلام(ف)کے رہنماء غلام علی نے حلقہNA-27پری پول ریگنگ کاآغازکردیاہے،غلام علی نے NA-27سے وڈپگہ،نحقی اورکنکولہ یونین کونسلزخارج کرکے اپنے من پسندیونین کونسلزکی اندراج کرائی ہے جس کیخلاف آج بروزمنگل ہائیکورٹ میںرٹ دائرکریںگے۔

انہوںنے کہاکہ محض ایک درخواست پریونین کونسلزتبدیل کرنااوردیگرسیاسی جماعتوںکوطاق نسیاںمیںرکھناالیکشن کمیشن کیلئے سوالیہ نشان ہے۔انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کے متعلقہ افسران جنہوںنے صرف غلام علی کی درخواست پراس جرم کاارتکاب کیاہے کیخلاف بھی قانونی چارہ جوئی عمل میںلارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے حلقہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی رہنماوحلقہPK-7کے سابق امیدوارمعظم باچاکی پاکستان پیپلزپارٹی میںشمولیت کے موقع پرذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

عاصمہ عالمگیرنے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء اپنی مرضی کے مطابق حلقہNA-27میںردوبدل کررہاہے جس پرمتعلقہ ادارے وحکام نے نہ صرف مجرمانہ خاموشی اختیارکررکھی ہے بلکہ سہولت کارکاکرداراداکررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ صرف ایک اعتراض پربرق رفتاری سے عملدرآمدکرنادال میںکچھ کالاہے،،جمہوریت کی بقاء کے خاطر2013میں آر اوکے الیکشن کوتسلیم کیامگرپری پول ریگنگ کی کسی صورت اجازت نہیںدی جائیگی۔