صوابی، نامعلوم افرادنے افغان مہاجرخواجہ سراء کوقتل کردیا

پیر 23 اپریل 2018 20:48

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) کرنل شیر کلے میں نامعلوم افراد نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے خواجہ سراء کو موت کے گھاٹ اُتاردیا ، سید سلطان نے تھانہ کالوخان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ افغان مہاجر خواجہ سراء جان اللہ عرف شینو معمول کے مطابق میلہ ڈاگہ کرنل شیرکلے میں واقع مارکیٹ میں اپنے ڈیرے میں موجود تھے کہ گزشتہ شب نامعلوم افراد نے آکر ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا ،کالوخان پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔