عوام کو قیادت کیلئے بہترین آپشنز دیںگے،،پروفیسرابراہیم

پیر 23 اپریل 2018 20:48

صوابی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہاہے کہ آئندہ الیکشن کیلئے میدان میں ایسے امیدوارون کواُتاریںگے جوپارٹی کے معیار پر پورا اتراتا ہوں اور عوام کو قیادت کیلئے بہترین آپشنز دیںگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے احیاء العلوم منصبدار میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام دو روزہ تربیت گا ہ کے شرکاء سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے کیا، جس سے جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی خیبر پختونخوا عبدالواسع ، نائب امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا ڈاکٹر اقبال خلیل،مولانا مسیح گل،امیر جماعت اسلامی صوابی محمود الحسن،نائب امیر سعید زادہ اور قیم واجد علی شاہ نے بھی خطاب کیا،انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک و قوم کو امانتدار ، دیانتدار اور ایماندار قیادت کی ضرورت ہے جو کہ جماعت اسلامی پاکستان کی صورت موجود ہے لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان کے عوام جمہوری طریقے سے ووٹ کے ذریعے ان کو منتخب کریں ،ایم ایم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے مرکزی سطح پر مکمل فعال ہوچکی ہے اور عید سے پہلے پاکستان کے پانچ بڑے جلسوں سے انتخابی مہم کا آغاز کرے گی۔