صوابی،نجی سکولزکاصوبائی حکومت کی پالیسی کے خلاف مظاہرہ

پیر 23 اپریل 2018 20:48

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء)پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن صوابی کے زیراہتمام صوبائی حکومت کی پالیسی کے خلاف امن چوک میں ضلعی صدر مظہرعلی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ ہوا ، مظاہرین نے جنرل بس سٹینڈ سے امن چوک تک ریلی بھی نکالی ، مظاہرین کی جانب سے صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ، ضلعی صدر مظہر علی اور دیگر نے کہا کہ تبدیلی کے نام پراین جی اوز کی غلامی کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے ، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے سکرونٹی کمیٹی کیلئے ڈی ایم او کی تعیناتی کا جو نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اسے کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے ۔