چاسدہ،اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈائون کے خلاف پریکٹینشرزکی ہڑتال

پیر اپریل 20:48

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان کی طرف سے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈائون شروع کیا اور شبقدر اور تنگی میں متعدد کلینکس کو سیل کر دیا ۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کریک ڈائون کے خلاف کوالیفائیڈ ٹیکنیشن اور ڈگری رکھنے والے پریکٹیشنر ز نے کلینکس احتجاجا بند کرکے ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا جس میں ضلع بھر کے نجی کلینکس چلانے والے کوالیفائیڈ ٹیکنیشن اور ڈگری ہولڈر ز نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے وائس چیئر مین حسین عاجز نے کہاکہ نجی کلینکس چلانے والے ٹیکنیشنز سرکاری اداروں سے سند یافتہ ہیں ملازمت کی عدم فراہمی کی وجہ سے نجی کلینکس میں پریکٹس کرنے پر مجبور ہیں۔ اگر یہی ٹیکنیشن کسی سرکاری ہسپتال میں کام کرتا ہو تو وہ حکومت کو قابل قبول ہے لیکن ذاتی کلینک میں پریکٹس کرنے پر انکے خلاف کارروائی کی جاتی ہے جو کہ کسی صورت قبول نہیں ۔انہوںواضح کیا کہ حکومت پہلے اتائی ڈاکٹروں کے حوالے سے واضح کرے کہ اس زمرے میں کون لوگ آتے ہیں ۔ صوبائی حکومت نے کارروائی نہ روکی تو پورے صوبے کے ٹیکنیشنز حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہونگے