چارسدہ میں عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کا آغاز

پیر 23 اپریل 2018 20:48

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) چارسدہ میں عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کا آغاز کیا گیا جس میں ضلع بھر میں دو سال سے کم عمر کے بچوں کو نو بیماریوں سے بچائو کے ٹیکے لگائے جائینگے۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر نے ایک بچے کو روٹا ویکسین پلا کر چارسدہ میں باقاعدہ طور پر خفاظتی ٹیکوں کاہفتہ منانے کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نیک نوازاوریونیسف نمائندے محمدسریر سمیت ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر حارث،ان سٹاف آفیسر ڈاکٹر نئیر جمال ،ای پی آئی کوآرڈنیٹر ڈاکٹرفیروز شاہ ، یونین کونسل کمیونیکیشن آفیسر عز ت اللہ سمیت منتخب بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر تقریب خطاب کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ورلڈ ایمونائزئشن ویک کے منانے کا مقصد ہنگامی بنیادوں پر بچوں کو نو بیماریوں سے بچا نا ہے جس مقصد کے لئے ضلع بھر کے 45بی ایچ یوز میں تعینات ای پی آئی ٹیکشن کی خدمات حاصل کی جائے گی جو مختلف علاقوں میں جاکر مساجد میں اعلانات کرکے والدین میں اس مہم کے حوالے شعور اجاگر کرنے سمیت ان کے بچوں کو نو بیماریوں سے بچائو کے ٹیکے لگائینگے۔

متعلقہ عنوان :