ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کسی صورت تسلیم نہیں،پین

پیر 23 اپریل 2018 20:50

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک نوشہرہ نے صوبائی حکومت کی جانب سے نجی تعلیمی اداروں کیلئے ڈسٹرکٹ مانٹرینگ آفیسر(ڈی ایم او) کو یکسر مسترد کردیا اور ڈی ایم او کو تعلیم دشمن پالیسی وعہدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کسی صورت تسلیم نہیں حکومت نجی تعلیمی اداروں کیلئے پالیسیاں تشکیل دیتے وقت نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان کو اعتماد میں لیاکریں خیبرپختونخوا حکومت تعلیمی اداروں کو ایک سازش کے تحت بیرونی این جی او ز کے تحت چلانے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہے 23, 24 اپریل کو علامتی ہڑتال اگر پھر بھی ڈی ایم او کا فیصلہ واپس نہ لیاگیا تو اپنے سکولوں کے طلباء وطالبات سمیت سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صوبائی نائب صدر عبداللہ،ضلعی جنرل سیکرٹری سعیددرانی، ضلعی نائب صدر وزیرزادہ، کفایت اللہ اور ضلعی کنونییئر قاضی گلزار خٹک نے نوشہرہ پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نجی تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی سازشوں میں لگی ہوئی ہے اور ایک سوچے سمجھے سازش کے تحت ڈی ایم او کو وسیع اختیارات دے کر نجی تعلیمی اداروں پر مسلط کیاجارہا ہے جس میں سیاسی مداخلت کا بھی اندیشہ ہوسکتا ہے اس لئے ہمیں یہ منظور نہیں ڈی ایم او کی جگہ اے ڈی اوز کو اختیارات دئیے جائیں کیونکہ و ہ پروفیشنلز ہیں ہمیں پروفیشنلز پر کوئی اعتراض نہیں لیکن ایرے غیرے کی ایماء پر تعلیمی پالیسیاں نہ منظور ۔

متعلقہ عنوان :