کوہاٹ پولیس نے علاقہ محمد زئی میں فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کے اندھے قتل کا سراغ لگالیا
پیر 23 اپریل 2018 20:50
(جاری ہے)
تھانہ چھائونی کی حدود میںرونما ہونیوالے اندھے قتل کی اس واردات میںملوث ملزمان کا کھوج لگانے کیلئے ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت نے ڈی ایس پی سٹی رضا محمد کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا اور اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ چھائونی انسپکٹر محمد علی کی سربراہی میں پولیس کی سراغ رساں ٹیم تشکیل دی گئی۔
پولیس کی کھوجی ٹیم نے تفتیش کے جدید ذرائع بروئے کار لاکرشبانہ روز محنت کے بعد بالآخراندھے قتل میں ملوث ملزم کا سراغ لگالیا اور گزشتہ روز ایک چھاپہ مار کاروائی میں واردات کے مرتکب ملزم محمد زمان عرف ممدے ساکن محمد زئی کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونیوالا آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے جبکہ ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران زیر حراست ملزم نے اپنے دوست تسلیم عرف منی کو تکرار کے دوران طیش میں آکر اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارنے کا اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔پولیس نے جائے واردات سے تفتیش میں کارآمد ثابت ہونیوالے اہم شواہد بھی قبضے میں لیکر فارنزک لیبارٹری کو ارسال کردئیے ہیںجبکہ قتل کے اس مقدمے کی تمام پہلوئوں پر تفتیش کا عمل کامیابی سے جاری ہے۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
-
خواجہ سلمان رفیق کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس،رپورٹ طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.