نیشنل ہائی ویز سیفٹی آرڈیننس 2000 پاٹامیں لاگو

پیر 23 اپریل 2018 20:51

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 247 کی کلاز(3) میں درج اختیارات کوبروئے کار لاتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے صدر پاکستان کی منظوری سے حکم دیا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوامیں پہلے سے نافذ العمل نیشنل ہائی ویز سیفٹی آرڈیننس 2000 فوری طورپر صوبے کے زیر انتظام قبائلی علاقوں پر بھی لاگو ہوگا۔

(جاری ہے)

اس امر کااعلان محکمہ داخلہ وقبائلی امور حکومت خیبرپختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔